بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ لگانے میں محتاط ہوگئے ہیں‘وفاقی وزیرتجارت

بدھ 3 دسمبر 2014 14:22

بیرونی سرمایہ کار ملک میں سرمایہ لگانے میں محتاط ہوگئے ہیں‘وفاقی وزیرتجارت

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہاہے کہ ملک کوسیاسی خلفشار سے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے،بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ لگانے میں محتاط ہوگئے ہیں ۔آئی ایم ایف سے چھٹکارا ایکسپورٹ بڑھا کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مالی سال کے آخرتک ایکسپورٹ میں ایک بلین کے اضافے کا ریکارڈ حاصل کر لیں گے۔

بھارت کے ساتھ ابھی ہرطرح کی بات چیت معطل ہے،میں پوری دنیا میں کمرشل کونسلرز بھیجیں گے۔ ایک خصوصی انٹر ویومیں وفاقی وزیر تجارت نے کہاکہ سیاسی بحران کی وجہ سے بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کی جانب رخ نہیں کررہے ۔ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے سود مند ثابت ہوا ہے، یورو اسٹیٹس کے ا عدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران یورپی ممالک کو ملکی ٹیکسٹائل برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر خرم دستگیر خان نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات تاجکستان کوبرآمد کرنے پرافغانستان میں درآمدی ڈیوٹی ختم کرنے کا معاہدہ جلدطے پاجائے گا۔خرم دستگیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا ایکسپورٹ بڑھا کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے گیس کی زائدقیمت بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال کے آخر تک ایکسپورٹ میں ایک بلین کے اضافے کا ٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ2015میں پوری دنیا میں کمرشل کونسلرز بھیجیں گے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ابھی ہر طرح کی بات چیت معطل ہے،۔ بھارت کی جانب سے تجارت کو اہمیت نہیں دی گئی۔ چند ماہ تک سینٹرل ایشیا تک تجارت میں اضافہ ہوجائے گا۔