میسی پر بوتل اچھالنے والے مداح پر تاحیات پابندی کا فیصلہ

بدھ 3 دسمبر 2014 14:59

میسی پر بوتل اچھالنے والے مداح پر تاحیات پابندی کا فیصلہ

ویلنشیا( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) ہسپانوی فٹ بال کلب ویلنشیا نے ارجنٹائن کے مشہور اسٹرائیکر لیونل میسی پر بوتل پھینکنے والے مداح پر تاحیات پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ لیونل میسی ویلنشیا کے خلاف میچ کے 94ویں منٹ میں بارسلونا کی 1-0کی فتح پر اسٹیڈیم کے کونے میں جھنڈے کے قریب ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منارہے تھے کہ ان پر تماشائیوں کی جانب سے کسی بے بوتل پھینک دی۔

(جاری ہے)

میسی کو ہلکی چوٹ آئی تھی جس پر بارسلونا کے اسٹاف ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیاتاہم شدید چوٹ نہیں آئی جس کے بعد وہ میدان سے باہر آگئے۔ویلنشیا نے مذکورہ واقعے پر زور مذمت کرتے ہوئے دکھ کااظہارکیاہے ، ویلنشیا کے مطابق اس شخص کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی جبجکہ تاحیات پابندی بھی عائد کی جائے گی۔