امن کا ہتھیار‘ کلاشنکوف کا نیا روپ

ماسکو میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اے کے 47 رائفل تیار کرنے والی کمپنی کی اس رائفل کے نئے روپ کی رونمائی

بدھ 3 دسمبر 2014 15:12

امن کا ہتھیار‘ کلاشنکوف کا نیا روپ

ماسکو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رنگا رنگ تقریب میں اے کے 47 رائفل تیار کرنے والی کمپنی نے اس رائفل کے نئے روپ کی رونمائی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں کی گئی تقریب میں رائفل بنانے والی کمپنی کلاشنکوف کنسرن نے اس رائفل کا نیا نیا لوگو پیش کیا جس پر کے اور سی (KC) لکھا ہے۔ماسکو ٹائمز کے مطابق سیاہ لباس میں ملبوس خواتین مہمانوں کے درمیان کلاشنکوف اور اس کی گولیاں لیے گھوم رہی تھیں جبکہ سازندے روسی ملی نغمے بجا رہے تھے۔

رشیا ٹو ڈے کی ویب سائٹ کے مطابق کلاشنکوف کنسرن نے روسی زبان میں دو نئے سلوگن بھی پیش کیے ہیں۔ ایک ہے ’امن کی حفاظت‘ اور دوسرا ہے ’امن کا ہتھیار‘۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 2014 میں اس نے ایک لاکھ چالیس ہزار رائفلز فروخت کی ہیں جو کہ پچھلے سال سے دگنی تعداد ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ وہ رائفل کی پروڈکشن میں جدت لائیں گے اور 2020 تک سالانہ تین لاکھ رائفلز تیار کی جائیں گی۔

مغربی ممالک کی جانب سے کمپنی پر عائد پابندیوں کے باعث امریکہ اور کینیڈا میں فروخت کی جانے والی دو لاکھ رائفلز فروخت نہ ہو سکیں۔ماسکو ٹائمز کے مطابق کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ’امریکہ ہمارے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے۔کلاشنکوف بنانے والی کمپنی اس رائفل کی برآمد پر انحصار کرتی ہے لیکن مغربی ممالک نے یوکرین بحران کے باعث اس کمپنی پر بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

کلاشنکوف یا اے کے 47 دنیا کی مشہور ترین رائفل ہے۔یہ رائفل سستی ہونے اور آسانی سے مینوفیکچر کرنے کے باعث اس کی مقبولیت عسکریت پسند گروپوں اور ایشیا اور افریقہ کی فوجوں میں زیادہ ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 100 ملین سے زیادہ رافلز بیچی جا چکی ہیں۔ اس رائفل کے خالق سوویت یونین کے لیفٹیننٹ جنرل میخائل کلاشنکوف کا پچھلے سال انتقل ہوا ہے

متعلقہ عنوان :