اسحاق ڈار کا سراج الحق کو ٹیلیفون ‘ پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل شروع کر نے پر رضا مندی ظاہر کر دی

بدھ 3 دسمبر 2014 15:54

اسحاق ڈار کا سراج الحق کو ٹیلیفون ‘ پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل شروع کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) حکومت، تحریک انصاف اور سیاسی جرگے کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہو گیاذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیاسی جرگے کے سربراہ سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے مذاکراتی عمل فوری شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی سراج الحق کو ٹیلی فون کر کے چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کی۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور فوری مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے پہلے بھی مذاکراتی عمل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اب بھی ہم مذاکرات چاہتے ہیں۔ عمران خان سے بات کریں اور انہیں مذاکرات کی میز پر لیکر آئیں سراج الحق نے مذاکراتی عمل کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے دن سے کوشش کررہے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہوجائیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر مشاورت کی۔ خورشید شاہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کے لئے نام متفقہ ہو۔