پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی

بدھ 3 دسمبر 2014 15:54

پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پشاور ہائی کورٹ نے ڈرون حملوں سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے دائر درخواست خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے ایک این جی او کی طرف سے ڈرون حملوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس دوست محمدخان نے ڈرون گرانے کا حکم دیا تھا وزیراعظم نوازشریف نے ستمبر میں اقوام متحدہ کے فلور پر ڈرون حملوں کا معاملہ اٹھایا تھا، عدالت نے قرار دیا کہ ڈرون حملوں کا معاملہ ریاست کاپالیسی میٹر ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت پالیسی میٹر میں مداخلت نہیں کرسکتی۔عدالت عالیہ نے ڈرون حملوں سے متعلق این جی او کی درخواست خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :