میکال ذوالفقار نے بھارتی رئیلٹی شو ”بگ باس“ میں کام کی آفر ٹھکرادی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:24

میکال ذوالفقار نے بھارتی رئیلٹی شو ”بگ باس“ میں کام کی آفر ٹھکرادی

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) اداکار میکال ذوالفقار نے بھارتی رئیلٹی شو میں کام کی آفر ٹھکرادی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں رئیلٹی شوز پر ڈراموں کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں یہی وجہ ہے کہ میں نے بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں کام کی پیشکش مسترد کردی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھ جیسا بور شخص ویسے بھی اس طرح کے شوز کیلئے فٹ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھارتی ڈرامے دیکھنے میں بھی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے صرف ”کم کم“ کے علاوہ کسی بھارتی ڈرامے کا نام بھی معلوم نہیں ہے۔