ضرورتمندوں کے کام آنے پر خوشی ہے‘ ریشم

سٹوڈیوز کے قریب فنکاروں کیلئے ہوٹل بنانا چاہتی ہوں‘ میڈیا سے گفتگو

بدھ 3 دسمبر 2014 16:25

ضرورتمندوں کے کام آنے پر خوشی ہے‘ ریشم

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) فلمسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ضرورتمندوں کے کام آنے پر خوشی ہوتی ہے‘ سٹوڈیوز کے قریب فنکاروں کیلئے ہوٹل بنانا چاہتی ہوں جہاں انہیں فری کھانا ملے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان دنوں ملتان روڈ پر واقع سٹوڈیوز کے قریب جگہ کی تلاش میں ہوں جہاں پر سٹوڈیوز کے غریب ہنرمندوں کیلئے ہوٹل بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں ان افراد کیلئے دو وقت کا فری کھانا ہوگا۔