مزید دو باؤلرز کے ایکشن مشکوک قرار

بدھ 3 دسمبر 2014 16:35

مزید دو باؤلرز کے ایکشن مشکوک قرار

دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -3 دسمبر 2014ء ) غیرقانونی ایکشن والے باؤلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب متحد ہ عرب امارات کے دو باؤلرز بھی اس کی زد میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دبئی میں متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے مابین کھیلے گئے ایک روزہ میچ کے دوران ایمپائرز نے میزبان ملک کے دو باؤلرز کے ایکشن پر اعتراض کیا اور اسکی شکایت میچ ریفری سے کر دی ۔ میچ ریفری نے معاملہ آئی سی سی کو رپورٹ کیا جس نے محمد شہزاد اور سلمان فاروق کے ایکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے 21روز میں ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دے دی ہے ۔