ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے اپنے منگیتر فرانسیسی صحافی روماں ڈوریاک سے شادی کر لی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:36

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے اپنے منگیتر فرانسیسی صحافی ..

مونٹینا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء)ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ سکارلٹ جوہانسن نے اپنے منگیتر فرانسیسی صحافی روماں ڈوریاک سے شادی کر لی ہے۔امریکی ریاست مونٹینا کی کاوٴنٹی کے ایک اہلکار نے پیپل میگزین کو بتایا کہ یکم اکتوبر کو اس جوڑے نے ایک خفیہ تقریب میں شادی کی۔اطلاعات کے مطابق سکارلٹ نے شادی سے ایک ماہ قبل ہی بیٹی کو جنم دیا تھا۔

(جاری ہے)

سکارلٹ اور روماں کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی۔30 سالہ سکارلٹ کی پہلی شادی ہالی وڈ کے اداکار رائن رینلڈز سے ہوئی تھی۔سکارلٹ کی شادی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب انھوں نے انگوٹھی پہننی شروع کی۔رائن کے ساتھ سکارلٹ کی شادی دسمبر 2010 میں ہوئی تھی اور دو سال بعد طلاق ہو گئی تھی۔نیوز بیٹ نے شادی کے بارے میں سکارلٹ کے ایجنٹ سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔