Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کر کے مزاکرات کریں،کلیم اللہ قائم خانی

بدھ 3 دسمبر 2014 16:59

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل کلیم اللہ خان قائم خانی نے مرکز اہلسنت میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف ہٹ دھرمی کا رویہ ترک کر کے مزاکرات کے سلسلے کو آگے بڑھائیں سیاسی جنگ نے عوام کو ذہنی طور پر مفلوج کردیا ہے سیاسی رہنما دن رات ایک دوسرے کو چور کہیں گے تو عوام کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا ملک میں سیاسی عدم استحکام رہا تو ملک میں ترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکے گا اہلسنت والجماعت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتی ہے اس وقت ملک کے بجائے انا کی جنگ زوروں پر ہے شہر اور ملک بند کرنے سے سیاسی رہنماؤں کی لڑائی گلی گلی پھیل سکتی ہے سب جماعتوں کے کارکن موجود ہیں شہربند کرانے اور کھلوانے پر تصادم ہوا تو یہ تصادم خونی تصادم میں بدل سکتا ہے عوام کو باہم دست وگریباں کرانا بیرونی ایجنڈا تو ہوسکتا ہے ملک اور قوم کی خدمت نہیں ہوسکتی سیاست بچوں کا کھیل نہیں جہد مسلسل کے ساتھ رواداری اوربرداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے کسی کے نہیں پر پاکستان کے آئین ،قانون اور ریاست کے ساتھ ہیں پلان پر پلان بنانا عجیب سی بات ہے اسے قوم پسند نہیں کرے گی داعش کا پاکستان میں وجود نہیں داعش کانام لے کر دینی مدارس اور اہلسنت جماعتوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی خواہش کسی صورت پوری نہیں ہوسکے گی اہلسنت علماء ورہنماؤں کا خون حکومت سندھ پر قرض ہے ادھر ادھر کی باتیں بنانے کے بجائے قاتل لاکر پیش کئے جائیں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن قابو میں نہیں آرہا ہے حکومت ٹارگٹ کلرز کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے اس موقع پر مولانا اصغر تھیبو ، مولانا عمران فتح ، مولانا عمیر انور ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ، خرم اسحاق قائم خانی ، ماما شکیل انصاری ، عامر ابراہیم قائم خانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :