بھارت میں سکول ملازم کی تین سالہ طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

بدھ 3 دسمبر 2014 17:13

بھارت میں سکول ملازم کی تین سالہ طالبہ سے زیادتی، ملزم گرفتار

بنگلور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) بھارت کے شہر بنگلور میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں نجی سکول کے ملازم کو گرفتارکرلیا گیا۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلو ر پولیس نے ایک پرائیویٹ سکول کے ملازم کو تین سالہ طالب علم سے اسکول کے کیمپس میں دو مرتبہ زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بچی کے والدین نے پولیس کو پہلی مرتبہ اکتوبر میں شکایت درج کرائی تھی کہ انکی بیٹی کے ساتھ زیادتی کی گئی جس کے بعدانھوں نے دوبارہ نومبر میں شکایت درج کرائی ۔

بنگلور پولیس نے تین روز قبل ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔حالیہ مہینو ں کے دوران بنگلور کے اسکولوں میں چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادتی کا یہ چوتھا کیس ہے جو سامنے آیا ہے ۔اس سے قبل 21 اکتوبر کو تین سالہ بچی کے ساتھ سکول کے ملازم نے زیادتی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :