فائرنگ میں مہارت بڑھانے کیلئے جدید تربیتی نظام متعارف کرایا

نئے نظام سے جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور مدد ملے گی ‘آرمی چیف جنرل راحیل شریف

بدھ 3 دسمبر 2014 17:47

فائرنگ میں مہارت بڑھانے کیلئے جدید تربیتی نظام متعارف کرایا

روالپنڈی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاک فوج کے جوانوں میں فائرنگ کی مہارت بڑھانے کیلئے آرمی میں نیا اور جدید تربیتی نظام متعارف کرادیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ نئے نظام سے جوانوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ بدھ کو پاک فوج کا سالانہ فائرنگ کامپی ٹیشن دو ہفتوں تک جہلم کے قریب آرمی فائرنگ رینج میں جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ۔

آخری روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے بھی فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔ مقابلوں میں شریک جوانوں نے رائفل اور لائٹ مشین گن سے فائرنگ میں اپنی مہارت کامظاہرہ کیا ۔ آرمی چیف نے جوانوں کی مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تربیت کسی بھی فوجی کی پیشہ ورانہ مہارت کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کا اعلیٰ ترین معیار امتیازی خصوصیت کے طور پربرقراررہناچاہیے۔

آرمی چیف نے کہاکہ جوانوں کی فائرنگ کی استعداد بڑھانے کیلئے نیاتربیتی طریقہ کار متعارف کرایاہے،اس کے علاوہ مارکس مین شپ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جو فائرنگ کے معیارکو بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے جنرل راحیل شریف نے مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیموں ، افسروں اور جوانوں میں ٹرافیاں اور میڈل بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :