سپریم کورٹ نے 15سال بعدایس ایس جی کوٹیکناکیس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہید کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی

بدھ 3 دسمبر 2014 18:27

سپریم کورٹ نے 15سال بعدایس ایس جی کوٹیکناکیس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) سپریم کورٹ نے 15سال بعدایس ایس جی کوٹیکناکیس میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹوشہید کی درخواست عدم پیروی کی وجہ سے خارج کردی ،جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں جسٹس سرمد جلال عثمانی پرمشتمل دورکنی بنچ نے بدھ کے روز سماعت کی اس دوران بے نظیر بھٹو شہید کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہواجس پر عدالت نے عدم پیروی پر درخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ درخواست پندرہ سال قبل دائر کی گئی تھی جس کی سماعت گزشتہ روز کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :