ڈینٹر پینٹر کالونی نیو سکھر میں نام نہاد سیاسی رہنماؤں کے غریب مستریوں کے پلاٹوں پر غیر قانونی قبضوں اور انہیں حراساں کرنے والے والے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے، ڈینٹر پینٹر کالونی مستری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بنائی گئی تھی، اسکی حفاظت اور سیاسی مداخلت کے خلاف محنت کش مستری بھائی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں،

موٹر ورکس ایسوسی ایشن سکھر(ہمدر پینل ) کے چیئرمین محمد لطیف مغل کا اجلاس سے خطاب

بدھ 3 دسمبر 2014 18:40

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) موٹر ورکس ایسوسی ایشن سکھر(ہمدر پینل ) کے چیئرمین محمد لطیف مغل نے کہا ہے کہ ڈینٹر پینٹر کالونی نیو سکھر میں نام نہاد سیاسی رہنماؤں کی جانب سے غریب مستریوں کے پلاٹوں پر غیر قانونی قبضوں اور انہیں حراساں کرنے والے والے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ڈینٹر پینٹر کالونی مستری بھائیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بنائی گئی تھی اور اسکی حفاظت اور سیاسی مداخلت کے خلاف محنت کش مستری بھائی ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدر پینل کے زیر اہتمام مستریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بلائے جانے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ہمدر پینل کے جاوید مغل ، شفقت علی ، اختر علی ، عاشق اورمحمد دین سمیت مستریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں مستریوں کو درپیش مسائل کے حل ، تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور ہمدر پینل کے پلیٹ فارم کے زریعے شہر سے مستریوں کی منتقلی سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین (ہمدر پینل )محمد لطیف مغل و دیگر نے مستری بھائیوں کے پلاٹوں پر سیاسی نام نہاد رہنماؤں کی جانب سے قبضوں اور انہیں حراساں کئے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کا قیام غریب مستری بھائیوں کی فلاح و بہود کیلئے عمل میں لایا گیا تھا تاہم ایسوسی ایشن کے کچھ مفاد پرست سابق عہدے داروں کی جانب سے مستریوں کی حق تلفی کرتے اور غیر متعلقہ افراد کو پلاٹوں کی تقسیم کی گئی اور نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کیلئے نام نہاد سیاسی رہنماؤں کا ممبر شپ دیکر انہیں پلاٹ فراہم کئے گئے ہیں جبکہ ان پلاٹوں کے اصل حق دار غریب مستری بھائی ابتک پلاٹوں سے محروم ہیں جو انتہائی ظالمانہ اقدام ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بہت جلد ہمدرد پینل کے زیر سائیہ مستری بھائیوں کے پلاٹوں پر نام نہاد سیاسی رہنماؤں سمیت غیر متعلقہ افرادکے غیر قانونی طریقے سے کئے جانے والے قبضوں اور انہیں حراساں کئے جانے والے عمل کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کمشنر سکھر سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ملاقاتیں کی جائے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر کمشنر سکھر اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈینٹر پینٹر کالونی میں غیر متعلقہ افراد کی غیر قانونی مداخلت کی روک تھام کیلئے اقدامات کرتے ہوئے مستری بھائیوں کو تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر غیر متعلقہ افراد کی مداخلت کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :