سکھر،آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یو نین فیڈریشن کی تیسرے روز کام چھوڑ ہڑتال،دفا تر کی تالہ بندی

بدھ 3 دسمبر 2014 18:41

سکھر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یو نین فیڈریشن سندھ کی جانب سے چیف انجنئیر سکھر بیراج کے رویئے کے خلاف تیسرے روز بھی کام چھوڑ ہڑتال کی گئی اور دفا تر کی تالہ بندی کی گئی اور بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرین کی قیا دت میاں عبد الرحیم بھا رو ، گل محمد میرانی ، سکندر علی و دیگر نے کی اس مو قع پر رہنما وٴں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ چیف انجنئیر سکھر بیراج کا چھو ٹے ملازمین کے ساتھ شروع سے انتہا ئی نا منا سب ہے جس کے خلاف ہم نے احتجاج کیا تو وہ انتقا می کا روائیوں پر اتر آیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چیف انجنئیر کا مزدور دشمن رویہ برداشت نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کے لیے جد و جہد جا ری رکھیں گے اور ان کے خلاف پہلے ڈویزن بھر اور بعد ازاں سندھ بھر میں احتجاج کیا جا ئے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے احتجاج کا نو ٹس لیتے ہو ئے چیف انجنئیر کے خلاف کا روائی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :