صوابی ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر کا دبئی سے صوابی آمد پر شاندار خیر مقدم ، صوابی کے عوام کی دی گئی عزت کبھی فراموش نہیں کرو ں گا ، یاسر شاہ

بدھ 3 دسمبر 2014 18:46

صوابی ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی ..

صوابی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کا دبئی سے صوابی آمد پر شاندار خیر مقدم ، صوابی انٹر چینج پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ممبر اور ایبٹ آباد ریجن کے صدر عامر نواب خان ،یاسر شاہ کرکٹ اکیڈمی کے صدر اور فنانس سیکرٹری صدیر خان ، سید قمر خان ،شاہ منصور اور ٹوپی سمیت دیگر علاقوں کے شائقین کرکٹ نے ان کا شاندار استقبال کر کے گوہاٹی گراؤنڈ تک جلوس کی شکل میں لے جایا گیا اس موقع پر کرکٹر یاسر شاہ نے موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اگر آج وہ قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہے تو یہ سب کچھ شائقین کرکٹ اور صوابی کے عوام کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے اور صوابی کے عوام نے مجھے جو عزت دی وہ میں کبھی فراموش نہیں کرؤنگا۔

(جاری ہے)

صوابی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں یہاں سے مزید کرکٹ کے کھلاڑی سامنے آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :