سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار میں نجکاری کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 19:46

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) سول اسپتال ٹنڈوالہ یار میں سندھ ہیلتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے تحت پورے سندھ کی طر ح یہاں بھی سر کاری اسپتا لوں کی نجکا ری کے عمل کے خلاف ایک گھنٹہ او پی ڈی کا با ئیکا ٹ اور احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا بعد ازاں ہیلتھ کمیٹی کے رکن سید اسلام الدین شاہ کی قیا دت میں ایک ریلی نکا لی گئی جس میں ، غلام رسول خا صخیلی ، محمد یو نس انٹر ، سید محمد حسین ، سہیل احمد خا نزا دہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شر کت کی احتجاج سے خطا ب کرتے ہوئے سید اسلام الدین شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں احتجاج کا نو ٹس لیتے ہوئے صو بائی وزیر صحت جام مہتاب ڈھر ، سیکریٹری ہیلتھ نے 4 دسمبر کو میٹنگ کے لئے طلب کرو لیا گیا ہے جس میں پوری ہیلتھ ایکشن کمیتی کے ار کان ملا قا ت کرینگے اور اس نجکا ری کے عمل کو رو کا جائیگا و فد میں شا مل ، ڈاکٹر نثا ر علی شاہ ، اخلاق احمد ، سید اسلام الیدن شاہ سلما ن میمن ، سلیم بھٹی اسما عیل جسکا نی ، و دیگر شا مل ہو نگے جو حکو متی ارکا ن سے با قائدہ مز کرات کرینگے اگر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاج کا دائرہوسیع کر دیا جائیگا اور اسپتا لوں میں مکمل ہڑتال شروع کر دی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :