پی سی بی کا سعید اجمل کوآئی سی سی سے کلیئرنس کیلئے بھجوانے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے انگلینڈ سے وطن بلانے کا فیصلہ ،

فیلڈ میں نتائج دیکھنے کے بعد آئی سی سی کو باضابطہ ٹیسٹ کے لئے دستیابی بارے خط لکھ دیا جائے گا‘ ذرائع

بدھ 3 دسمبر 2014 19:55

پی سی بی کا سعید اجمل کوآئی سی سی سے کلیئرنس کیلئے بھجوانے سے قبل ڈومیسٹک ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کوآئی سی سی سے کلیئرنس کیلئے بھجوانے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لئے انگلینڈ سے وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ،فیلڈ میں نتائج دیکھنے کے بعد آئی سی سی کو باضابطہ ٹیسٹ کے لئے دستیابی بارے خط لکھ دیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بالنگ ٹیسٹ کرانے سے پہلے قومی سپنر سعید اجمل کو ڈومیسٹک کھلانے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے بالنگ ٹیسٹ کے حوالے سے آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست کا جواب دے دیا ہے اور پی سی بی کی مرضی کی تاریخ پر اجمل کو بالنگ ایکشن ٹیسٹ کے لیے بھجوانے کا کہا ہے جس کے بعد پی سی بی سعید اجمل کو انگلینڈ سے واپس وطن بلا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی سپنر کو ڈومیسٹک کھلانے کے بعد ٹیسٹ کے لیے بھیجا جائے گا ۔ پی سی بی نے ائی سی سی کو ای میل کے ذریعے درخواست کی تھی کہ آف سپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کے بائیومکینک ٹیسٹ کے لیے تاریخ مقرر کی جائے تاہم آئی سی سی نے پی سی بی مرضی کی تاریخ پر اجمل کو بالنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے بھجوانے کے لئے کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :