وزیر اعلی سندھ کے آبائی ضلع میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا
بدھ 3 دسمبر 2014 20:03
خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے آبائی ضلع میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر قابو نہیں پایا جاسکا۔سینئر صحافی کا بھائی 17روز گزرجانے کے باوجود ڈاکووں کے چنگل سے بازیاب نہیں ہوسکا۔خیرپور پولیس مغوی کو بازیاب کرانے میں مکمل ناکام،تاجروں،شہریوں اور صحافیوں کے مسلسل احتجاج پر بھی حکومت سندھ حرکت میں نہیں آئی۔
صحافیوں نے مغوی کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔مغوی کی بازیابی تک حکومتی و سرکاری خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان ۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ جیلانی کے آبائی ضلع خیرپور سے 17روز قبل اغواء ہوجانے والے سینئر صحافی غلام قادر سومرو کے بڑے بھائی ٹیچر غلام سرور سومرو کو تاحال خیرپور پولیس ڈاکوو ں کی قید سے آزاد نہیں کراسکی مغوی کی بازیابی کیلئے 16روز سے جاری صحافیوں ،شہریوں اور تاجروں کے احتجاج کے باوجود بھی مغوی کی بازیابی عمل میں نہیں آسکی اور نہ ہی حکومت سندھ نے تاحال کوئی نوٹس لیا اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا مگر ایسے دعووں کے بعد بھی پولیس کی کوئی خاص کارکردگی دیکھنے میں نہیں آئی دوسری جانب خیرپور کے صحافیوں نے سرپرست اعلی پریس کلب اکبر عباس زیدی اور صدر سردار دین محمد کلہوڑو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاجی مظاہرے میں سینئر صحافیوں شجاعت احمد صدیقی،محمد اطہر صدیقی،غلام قادر سومرو،صوفی محمد اسحاق،جان محمد مغل،رحمان ملک،فواد زیدی،مقبول احمد شیخ،محمد حسن پھلپوٹو،شاہنواز کلہوڑو،فہیم زیدی،دانش عباس،مٹھل کھوڑو،اشرف مغل،رفیق سیال اور دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر صحافیوں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک سینئر صحافی غلام قادر سومرو کے بڑے بھائی مغوی غلام سرور سومرو کی بازیابی عمل میں نہیں آتی اس وقت تک حکومتی اور سرکاری خبروں کا بائیکاٹ رہیگا اگر اس کے باوجود بھی خیرپور پولیس نے مغوی کو بازیاب نہ کرایا تو سندھ بھر میں خیرپور پولیس کے خلاف سخت احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.