گرفتار ہونے والی خاتون البغدادی کی اہلیہ نہیں ہیں‘ عراقی حکومت ،سجا الدلیمی نامی خاتون عمر الدلیمی کی بہن ہیں جنھیں دھما کوں کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی

بدھ 3 دسمبر 2014 20:26

گرفتار ہونے والی خاتون البغدادی کی اہلیہ نہیں ہیں‘ عراقی حکومت ،سجا ..

بغداد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء ) عراق کی وزارتِ خارجہ نے دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کی لبنان میں گرفتاری کی تردید کی ہے۔عراقی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لبنان میں گرفتار ہونے والی خاتون ابوبکر البغدادی کی اہلیہ نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لبنان کی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز شام کی سرحد کے قریب دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور ایک بیٹے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا تااہم عراقی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون سجا الدلیمی ہیں جو عمر الدلیمی کی بہن ہیں جنھیں بصرہ اور البثا میں دھماکے کرنے کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

لبنان کی فوجی انٹیلی جنس سروس نے دس روز قبل ایک خاتون اور ان کے بیٹے کو شام سے لبنان میں جعلی دستاویزات پر داخل ہونے پر گرفتار کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لبنان کا کہنا ہے کہ اس کے خیال میں گرفتار ہونے والی خاتون سجا الدلیمی ہی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ ہیں، تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔لبنان کی فوج میں ایک ذریعے نے بی بی سی کو بتایا کہ عراقی حکومت کی جانب سے شائع ہونے والی تردید کے باوجود انھیں یقین ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون ابوبکر البغدادی کی اہلیہ ہیں۔

ادھر عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے رہنما ابوبکر البغدادی کی بیویوں کے نام اسما فازوی محمد الدلیمی اور عصرہ محل ہیں۔اس سے قبل لبنانی حکام نے منگل کو سجا الدلیمی کو شام میں رہنے والی عراقی خاتون قرار دیا تھا۔عراقی حکومت کے مطابق سجا الدلیمی کے والد شدت پسند تنظیم القاعدہ کے رکن اور النصر? فرنٹ کے متحرک رکن ہیں۔ایک بیان میں عراقی حکومت نے کہا کہ سجا کی بہن دعا عبدالحمید الدلیمی ہیں جنھیں اربیل میں ’خود کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش‘ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔