ملک میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، بجلی کے ہائیڈل اور فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4500 میگا واٹ ہو گیا

بدھ 3 دسمبر 2014 20:39

ملک میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، بجلی کے ہائیڈل اور فرنس آئل پر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) ملک میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے، بجلی کے ہائیڈل اور فرنس آئل پر چلنے والے پاور پلانٹس کی پیداوار میں کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 4500 میگا واٹ ہو گیا ہے، جس سے گزشتہ روز ملک کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8سے 12گھنٹے جبکہ دیہاتی علاقوں میں 14 سے 18گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی گئی، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار زندگی متاثر ہونے سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں، ذرائع وزارت پانی وبجلی کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب 14000میگا واٹ کے مقابلے میں بجلی کے ہائیڈل ، تھرمل اور آئی پی پیز پاور پلانٹس سے بجلی کی مجموعی پیداوار 9500 میگا واٹ حاصل ہوئی ہے دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں گھریلو صارفین گیس کا بحران پیداوار ہونے سے پریشانی میں مبتلا ہیں، اتفاق ٹاؤن ایکسٹینشن، مین بازار منصورہ، ٹھوکر نیاز بیگ، سبزہ زار دیگر علاقوں کے شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں گیس کی عدم دستیابی کے باعث خواتین کیلئے گھریلو معاملات چلانا مشکل ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :