ہیروں کے بھارتی تاجر نے 111 یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کرا دی

بدھ 3 دسمبر 2014 21:03

ہیروں کے بھارتی تاجر نے 111 یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کرا دی

احمد آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر۔2014ء) بھارت کی ریاست گجرات میں ہیروں کے تاجر نے باپ بن کر ایک سو گیارہ یتیم لڑکیوں کی اجتماعی شادی کرا دی۔

(جاری ہے)

احمد آباد میں ان 111 یتیم لڑکیوں کی شادی کیلئے ایک بڑے سکول میں منڈپ سجائے گئے جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تاجر کی طرف سے ہر دلہن کو نئی زندگی شروع کرنے کیلئے سونے کے زیورات کے ساتھ 7250 ڈالر کے مساوی رقم بھی فراہم کی گئی۔ تاجر مہیش سوانی کے مطابق انہوں نے ان غریب یتیم بچیوں کا سرپرست بن کر شادی کروائی ہے جن کے رشتے دار اتنے غریب تھے کہ ان کی شادی نہیں کرا سکتے تھے۔