قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی

بدھ 3 دسمبر 2014 22:00

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں جھڑپ ہوتے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں جھڑپ ہوتے ہوتے رہ گئی، صدارتی بحث پر خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے رکن کو ٹوکنے پر شیر اکبر خان برہم ، پہلے مطالبہ نہیں کر رہا تھا اب مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کی لسانی جماعت پر پابندی اور قیادت کو پاکستان لایا جائے، ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے اراکین کو احتجاج سے روک دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے شیر اکبر خان نے صدارتی خطاب پر بحث کے دوران کراچی آپریشن کا ذکر کیا تو ایم کیو ایم کی نشستوں سے انہیں ٹوکا گیا جس پر وہ شدید برہم ہو گئے ، انہوں نے کہا کہ پہلے میں یہ مطالبہ نہیں کر نا چاہتا تھا لیکن اب میرا یہ مطالبہ ہے کہ کراچی کی لسانی جماعت پر پابندی اور قیادت کو پاکستان لایا جائے۔ جس پر ایم کیو ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوئے تاہم ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے معاملے کو سنبھال لیا۔ تقریر کے خاتمے پر وہ جماعت اسلامی کے رکن کے پاس گئے اور ان سے ہاتھ ملایا۔