حکومت کی ترجیحات عوام نہیں ، پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے، حقیقی تبدیلی کیلئے صاف دامن نمائندوں کی ضرورت ہے ،

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 3 دسمبر 2014 22:09

حکومت کی ترجیحات عوام نہیں ، پاکستان کو تبدیلی کی ضرورت ہے، حقیقی تبدیلی ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات عوام نہیں اپنے لئے ہیں، پاکستان کو اس وقت تبدیلی کی ضرورت ہے، حقیقی تبدیلی کیلئے ایسے نمائندوں کی ضرورت ہے جن کا دامن صاف ہو ۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے، حکومت صرف اپنے لئے سوچتی ہے، پاکستان میں اس وقت تبدیلی کی اشد ضرورت ہے جو موجودہ حکومت اور سابق حکومت کے ہوتے ہوئے نہیں آ سکتی۔ تبدیلی کیلئے ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو۔

متعلقہ عنوان :