بھارت نے2003ء سے لے کر اب تک 5 ہزار 223 پاکستانیوں کو مستقل شہریت دی،بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو کا راجیہ سبھا میں بیان

بدھ 3 دسمبر 2014 22:15

بھارت نے2003ء سے لے کر اب تک 5 ہزار 223 پاکستانیوں کو مستقل شہریت دی،بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 03 دسمبر 2014ء) بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے کہا ہے کہ بھارت نے2003ء سے لے کر اب تک 5 ہزار 223 پاکستانیوں کو مستقل شہریت دی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو راجیہ سبھا کے اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ 2003ء سے نومبر 2014ء تک 5223 پاکستانیوں اور 1481 افغان باشندوں کو مستقل بھارتی شہریت دی گئی۔ رجیجو نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ مزید 1114 پاکستانیوں اور 672 افغان باشندوں کی مستقل شہریت کی درخواستیں مختلف مراحل پر زیر التواء ہیں اور ان پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :