کوئی بھی شخص اپنا نام ملک کے سربراہ کم جونگ ان کا نام پر نہیں رکھ سکتا ‘شمالی کوریا کے عوام کوانتباہ

جمعرات 4 دسمبر 2014 11:20

کوئی بھی شخص اپنا نام ملک کے سربراہ کم جونگ ان کا نام پر نہیں رکھ سکتا ..

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) شمالی کوریا میں عوام کو متنبہ کیا گیا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنا نام ملک کے سربراہ کم جونگ ان کا نام پر نہیں رکھ سکتا اور اگر اس کا نام یہ ہے تو اسے تبدیل کرنا ہوگا۔کے بی ایس ٹی وی اور یون ہیپ چینل کے مطابق یہ حکم نامہ 2011 میں جاری کیا گیا تھا اور اب منظر عام پر آیا ہے۔حکم کے مطابق کسی بھی نوزائیدہ بچے کو یہ نام نہیں دیا جا سکتا اور جن کا نام پہلے سے کم جونگ ان ہے وہ اپنے پیدائشی سرٹیفکیٹ میں تبدیل کروائیں۔

(جاری ہے)

کہا جاتا ہے کہ یہ اصول ملک کے سابق سربراہان یعنی کم کے والد کم جونگ ال اور دادا کم ال سِنگ کے ناموں کے حوالے سے بھی دیا گیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ تبدیلیاں رضاکارانہ طور پر ہونی چاہئیں۔کم جونگ ان 2011 کے دوران ملک کی سربراہی کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم وہ والدین جنھوں نے اس وقت سے پہلے اپنے بچوں کو ان کا نام دیا تھا انھیں آنے والے مسئلہ کا اندازہ نہیں تھا۔شمالی کوریا کے حکمران خاندان کو اتنا خفیہ رکھا گیا تھا کہ موجودہ رہنما کو سنہ 2011 سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا وہ تبھی منظر عام پر آئے جب ان کے والد کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا تھا۔