گینگ نم سٹائل نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

جمعرات 4 دسمبر 2014 11:45

گینگ نم سٹائل نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا

سیول (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والے گانے” گینگ نم سٹائل“ نے ایک اور ریکارڈ بنا ڈالا۔ انٹرنیٹ پر گانے کو اتنی بار دیکھا گیا کہ گنتی ختم ہوگئی۔ یوٹیوب انتظامیہ کو اعدادوشمار اپڈیٹ کرنا پڑ گئے۔جنوبی کورین گلوکار سائی کا مقبول ترین گانا ”گینگ نم سٹائل“ سال 2012ء میں ریلیز ہوا اور مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

گانے کو اب تک 2 ارب سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ یوٹیوب کی تاریخ کی یہ پہلی ویڈیو ہے جو دو ارب سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے۔ یہاں تک کہ یوٹیوب کے سسٹم کی گنتی ختم ہو گئی ہے۔ اس لئے اب یوٹیوب انتظامیہ کو اپنے اعدادوشمار کو اپ گریڈ کرنا پڑا ہے تاکہ مزید لوگ مقبول ترین گانے کو انجوائے کر سکیں۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ گینگ نم سٹائل کے گلوکار سائی اپنے گانے کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔

ایک مرتبہ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں سائی کا کہنا تھا کہ انہیں گینگ نم سائل گانے کیلئے بہت سے ممالک سے کنسرٹ کا دعوت نامہ ملا تاہم اب وہ مزید ممالک میں گینگنم کنسرٹ نہیں کریں گے کیونکہ اگر اب وہ اسی گانے پرفارم کرتے رہے تو ان کامستقبل خطرے میں ہو گا۔ سائی نے کہا کہ وہ اس پر بہت محنت کر رہے ہیں لیکن اب انہیں ڈر ہے کہ شاید گینگ نم جیسی مقبولیت دوبارہ کسی اور گانے سے حاصل نہ کر پائیں جس سے شاید ان کا بطور گلوکار کیرئیر ہی ختم ہو جائے۔