مقدمہ درج ہونے کے بعد جنید جمشید روپوش ہوگئے

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:10

مقدمہ درج ہونے کے بعد جنید جمشید روپوش ہوگئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) متنازعہ ویڈیو کے بعد درج ہونیوالے مقدمے میں پولیس نے جنید جمشید کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ پولیس نے کہا ہے کہ معروف نعت خواں جنید جمشید کیخلاف توہین مذہب کے مقدمے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ایک افسر محمود احمد نے رائٹرز کو بتایا کہ جنید جمشید کو گرفتار کرنا ہے، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ عدالت سے ضمانت کراتے ہیں۔ دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ جنید جمشید ملک میں ہی روپوش ہوگئے ہیں تاہم اُن کے چند احباب نے مشہور کردیاہے کہ جنید جمشید بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :