اوباما کی امیگریشن اصلاحات کے خلاف 17 ریاستوں میں مقدمات قائم

جمعرات 4 دسمبر 2014 12:56

اوباما کی امیگریشن اصلاحات کے خلاف 17 ریاستوں میں مقدمات قائم

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) امریکی صدربراک اوبامہ کی امیگریشن اصلاحات کے خلاف امریکا کی17 ریاستوں میں مقدمات قائم کردیئے گئے، ری پبلیکنز کا کہنا ہے کہ صدر اوبامہ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق پچاس لاکھ تارکین وطن کو امریکا آنے کی اجازت دینے پر صدر اوبامہ آج کل ری پبلیکنز کی تنقید کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

ری پبلیکنز کا کہنا ہے کہ صدر اوباما اپنے اختیارات سے تجاوز کررہے ہیں انہیں امیگریشن اصلاحات کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔ صدر اوباما کے فیصلے کے خلاف امریکا کی17 ریاستوں میں مقدمات قائم ہوچکے ہیں۔ریاست انڈیانا کے گورنر مائیک پینسی نے اٹارنی جنرل کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما کا فیصلہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہوسکتا۔ ان اصلاحات کے نفاذ سے کوئی بھی شخص اپنے خاندان سے ملنے کے بہانے امریکا میں گھس آئے گا جو ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔