گہرے پانیوں میں موجود پاکستانی بحری جہاز بھارت کیلئے جہادی خطرہ بن سکتا ہے، میری ٹائم دہشت گردی کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، عسکریت پسندوں کی پاکستانی جہاز ہائی جیکنگ کی کوشش سنجیدہ معاملہ ہے

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون کا سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:04

گہرے پانیوں میں موجود پاکستانی بحری جہاز بھارت کیلئے جہادی خطرہ بن ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر کے دھاون نے کہا ہے کہ گہرے پانیوں میں موجود پاکستانی بحری جہاز بھارت کیلئے جہادی خطرہ بن سکتا ہے، میری ٹائم دہشت گردی کے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، عسکریت پسندوں کی جانب سے پاکستانی جہاز پی این ایس ذوالفقار کی ہائی جیکنگ کی کوشش واقعی سنجیدہ معاملہ ہے۔

بھارتی بحریہ کے دن کے حوالے سے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آر کے دھاون نے کہا کہ بھارتی بحریہ نے پاکستانی پی این ایس ذوالفقار کی ہائی جیکنگ کی کوشش کی باتوں کو سنجیدہ لیا اورہم عسکریت پسندوں کی جانب سے جہازوں کے ممکنہ اغواء اور دہشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے کے پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کی ایسی کوششوں کے بعد خطرات کا منظر تبدیل ہو گیا ہے اور اگر بھارتی بحریہ کسی دوسری فوج کو اپنی پوسٹوں کی طرف حرکت کرتا دیکھے گی تو وہ الرٹ ہو جائے گی کیونکہ اس سے سرحدی حدود کی خلاف ہو رہی ہو گی، اس طرح فضائیہ اور پھر بحریہ کے افسران دیکھیں گے کہ کوئی جنگی سمندری جہاز ان کی طرف بڑھ رہا ہے تو وہ اس کی نگرانی کریں گے، اس سے پہلے اسے گڈ مارننگ کہا جاتا تھا، اب اس تبدیل ماحول میں ہمیں پالیسیوں کا جائزہ لینا ہو گا۔

(جاری ہے)

دھاون نے کہا کہ ہماری بحریہ نے پاکستانی نیوی فریگٹ کے واقعے کی مکمل نگرانی کی اور اس حوالے سے ہمارے خدشات ہیں۔

متعلقہ عنوان :