2014ء پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ملا جلا سال رہا

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:18

2014ء پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ملا جلا سال رہا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -4 دسمبر 2014ء ) 2014ء قومی ٹیسٹ ٹیم کے لیے ملا جلاسال رہا ،رواں سال قومی ٹیم نے0 1ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں 4میں کامیابی اور 4میں ناکامی ہوئی جب کہ 2ٹیسٹ ڈرا ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم نے رواں سال سری لنکا کے خلاف 5ٹیسٹ کھیلے جن میں سے چار میں سری لنکا اور ایک میں پاکستان سرخرو ہوا جب کہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا ۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-0سے اپنے نام کی جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1سے برابر رہی ۔ قومی ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان رواں سال9ٹیسٹ میچز میں66.50کی اوسط اور 5سنچریوں اور 2نصف سنچریوں کی مدد سے1064رنز بنا ٹاپ سکورر رہے ۔کپتان مصباح الحق نے 9میچزکی 16اننگز میں 747 57047کی اوسط سے رنز بنائے جن میں3سنچریاں اور 4نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

اظہر علی8میچز میں 770رنز کے ساتھ تیسرے اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد 743رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ۔ دو نوں کھلاڑیوں نے 3,3سنچریاں بھی بنائی ہیں ۔ سال میں زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی یونس خان کے نام رہا جنہوں نے 6مرتبہ 100کا ہندسہ پار کیا ۔ مصباح الحق نے سال میں سب سے زیادہ 16چھکے لگائے جب کہ اسد شفیق12چھکوں کے ہمراہ دوسرے او ر یونس خان 11چھکے مار کر تیسرے نمبر پر رہے۔با ؤلنگ میں28سالہ لیگ سپنر یاسر شاہ اور37سالہ لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر نے 5,5میچوں میں 27کھلاڑیوں کو پوویلین واپس بھیجا ۔لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر جنید خان نے 18شکار کیے ۔