خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیراور فلسطین کا حل ضروری ہے، راحیل شریف

جمعرات 4 دسمبر 2014 13:34

خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیراور فلسطین کا حل ضروری ہے، راحیل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرداپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کررہےہیں لہذا تنازعات اوردہشتگردی کے خا تمے کے لیے حقیقت پسندانہ کردار اداکرنا ہوگا اور خطے میں پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل ضروری ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف دفاعی نمائش آئیڈیاز 2014 سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دنیا کے لئے مثال ہے جو گزشتہ 35 سال سے حالت جنگ میں ہے جس نے امن کی خاطربیش بہا قربانیاں دیں اور دنیا ہماری کامیابی دیکھے گی، دہشتگردوں سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں اور بدلتے حالات کے ساتھ دفاعی ضروریات بھی تبدیل ہورہی ہیں جب کہ مخصوص حالات کی وجہ سے مہاجرین کادوسرے ملک جانابھی خطرےکاباعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر کی وجہ سے اندرونی سیکیورٹی متاثرہورہی ہے،غیر ریاستی عناصر پر قابو نہ پایا گیا تو صورتحال گھمبیر ہوسکتی ہے، این جی اوز اور ملٹی نیشنل کمپنیز بھی ملکی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالتی ہیں اورملکی سیکیورٹی ہمسایہ ملکوں کی سیکیورٹی پر بھی منحصر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اندرونی سیکیورٹی سے ہی بیرونی خطرات سے نمٹنا آسان ہوتا ہے اور صرف بارڈر سیکیورٹی سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی ممکن نہیں، ہم ایک مشکل وقت میں زندگی گزار رہے ہیں جس میں غربت، بیروزگاری، فوڈ سیکیورٹی اور پانی کی کمی بھی نئے سیکیورٹی چیلنجز ہیں۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مذہب اورگروہی شناخت بھی جنگوں کی نئی وجوہات بن رہی ہیں اور ہمیں اپنے نظریات اور کلچر کے تحفظ کے لئے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :