بُرا لڑکا نہیں مگر انداز تھوڑا ’ہٹ‘ کر ہے“احمد شہزاد

جمعرات 4 دسمبر 2014 14:31

بُرا لڑکا نہیں مگر انداز تھوڑا ’ہٹ‘ کر ہے“احمد شہزاد

دبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے کہاہے کہ وہ برے لڑکے نہیں ہیں گر اْن کا اسٹائل کچھ ہٹ کر ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ وہ سمجھ نہیں پارہے کہ اْن کے رویئے کے بارے میں لوگ آخر باتیں کیوں بناتے ہیں؟حالانکہ میں ایسا بالکل بھی نہیں ہوں۔ جب اوپننگ بلے باز سے پوچھا گیا کہ ”لوگ آپ کے ڈسپلنری مسائل میں اْلجھے رہنے کے حوالے سے کافی باتیں کرتے ہیں۔

کیایہ باتیں درست ہیں؟ تو اْن کا کہناتھا کہ میں نہیں جانتا کہ لوگ آخر ایسا کیوں کہتے ہیں؟ میں فیلڈ میں پورے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتا ہوں اور شائقین کو لطف اندوز کرنے کی پوری کوشش کرتا تھا لیکن میں کوئی برا لڑکا نہیں ہوں۔ میں کافی بااخلاق اور دوستانہ مزاج کا حامل ہوں۔

(جاری ہے)

آپ کچھ اور تو مجھے کہہ سکتے ہیں لیکن برا لڑکا نہیں کیونکہ اس بات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جب ناقدین کو میری پرفارمنس میں کچھ غلط نہیں ملتا تو وہ یہ کہنا شروع کردیتے ہیں کہ میرے کچھ ڈسپلنری مسائل ہیں۔ یہ چیزیں اس وقت مجھے اور بھی زیادہ دکھ پہنچاتی ہیں جب خود میرے اپنے لوگ اس بارے میں سوال کرنا شروع کردیتے ہیں۔احمد شہزاد نے کہاکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں ٹیم میں مشکلات پیدا کرتا ہوں، میں ایک بار پھر یہ بات صاف کرنا چاہتا ہوں کہ میرا ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میں کسی ڈسپلنری ایشو میں نہیں الجھابلکہ میں نے ہمیشہ ہی اپنے ملک کے لئے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہے۔