ورلڈ کپ 2015ء ، بھارت نے 30رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 15:25

ورلڈ کپ 2015ء ، بھارت نے 30رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -4 دسمبر 2014ء ) عالمی چیمپئن بھارت نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 30رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ فاسٹ باؤلر ظہیر خان ، آف سپنر ہر بھجن سنگھ ، اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر اور مڈل آرڈر بیٹسمین یووراج سنگھ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اعلان کردہ سکواڈ میں مہندرا سنگھ دھونی ، شیکھر دھون ، روہت شرما ، ویرات کوہلی ، سریش رائنا ، روی ایشون ، محمد شامی ، اجنکے رہانے ، روبن اتھاپا ، امبتی رایڈو،کیدار جھادوو،منوج تیواری ،منیش پانڈے ، ورن ایرون ، امیش یادو ، ودھیمن ساہا ، سنجو سامسن ،پرویز رسول ، کرن شرما ، امیت مشرا ، روندرا جدیجا ، اکشر پٹیل ، ایشانت شرما ، بھونیشور کمار ، سٹورٹ بنی ، دھول کلکرنی ،موہت شرما ، اشوک ڈنڈا ، کلدیپ یادوو اور مرلی وجے شامل ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2011ء کا عالمی کپ جیتے والی ٹیم میں سے دھونی ، رائنا ، کوہلی اور ایشون ہی سکواڈ میں جگہ بنا سکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :