Live Updates

تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کر لیا :چوہدری نثار

جمعرات 4 دسمبر 2014 15:44

تحریک انصاف سے مذاکرات کا فیصلہ کر لیا :چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر 2014ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ حکومت نے تحریک انصاف سے مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے اوریقین ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے بھی مذاکرات کے متعلق مثبت جواب آئے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر کھڑے ہوکی غیض وغضب کے تیر چلانے والے بعد میں پنجاب ہاﺅ س آکر وضاحتیں پیش کرتے ہیں اگر عمران خان کو میری بات پر یقین نہیں ہے تو میں ان کو ملاقاتوں کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے تیار ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات