آپریشن ضرب عضب کے دوران حالیہ فضائی کارروائی میں مزید 18شدت پسند ہلاک

جمعرات 4 دسمبر 2014 15:48

آپریشن ضرب عضب کے دوران حالیہ فضائی کارروائی میں مزید 18شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران حالیہ فضائی کارروائی میں مزید 18شدت پسند ہلاک اور متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے مدہ خیل میں شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں 18 مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں سیکیورٹی فروسز نے شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں پر بمباری کر کے 15 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :