بنگلہ دیش میں داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

جمعرات 4 دسمبر 2014 16:22

بنگلہ دیش میں داؤد ابراہیم کے قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ،بھارتی ..

ڈھاکہ /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے دہشتگردوں کے ساتھ ممکنہ تعلقات کے بارے میں تحقیقات کیلئے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی حکام نے عبدالرؤف الیاس داؤد نامی تاجر جسے 1997 میں گلشن کمار کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا کو عدالت نے تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔44 سالہ عبدالرحمان کو پولیس نے مئی 2009 میں غیر قانونی طریقے سے بنگلہ دیش میں داخل ہونے پر پانچ سال جیل کاٹنے کے بعددوبارہ گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :