سپنر زکا اعتراض دور،مشکوک باؤلنگ ایکشن پر پہلا پیسر باوٴلر آئی سی سی کے شکنجے میں آگیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 17:16

سپنر زکا اعتراض دور،مشکوک باؤلنگ ایکشن پر پہلا پیسر باوٴلر آئی سی سی ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے پیسر باوٴلرمحمد شہزاد کے ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیدیا۔آئی سی سی کی جانب سے صرف سپنرز کے باوٴلنگ ایکشن پرکریک ڈاوٴن پر دنیا بھر میں تنقید اوراعتراض کے بعد بالآخر پہلا پیسر باوٴلر آئی سی سی کے شکنجے میں آ گیا ہے۔آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے پیسر باوٴلرمحمد شہزاد کے ایکشن کو بھی مشکوک قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے ساتھ ہی آف سپنر سلمان فاروق بھی نشانہ بنے ہیں دونوں کھلاڑیوں کا باوٴلنگ ایکشن 30نومبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں رپورٹ کیا گیا تھا۔میچ آفیشلز نے رپورٹ ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوڈیوڈ ایسٹ کے حوالے کر دی ہے۔آئی سی سی قانون کے مطابق دونوں باوٴلر21دن کے اندر اپنا ایکشن ٹیسٹ کروائیں گے۔تاہم حتمی فیصلے تک وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں باوٴلنگ جاری رکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :