تاریخ رقم کرنے کی تیاری،آنجہانی فلپ ہیوزبطور گیارہویں کھلاڑی ٹیسٹ کھیلیں گے

جمعرات 4 دسمبر 2014 17:16

تاریخ رقم کرنے کی تیاری،آنجہانی فلپ ہیوزبطور گیارہویں کھلاڑی ٹیسٹ ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی بارڈرگواسکر ٹرافی کے ایک ٹیسٹ میں ایسا کچھ ہو سکتا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔آسٹریلوی ٹیم اپنے اوپنر فلپ ہیوزکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس میچ میں 10 کھلاڑیوں کے ساتھ اتر سکتی ہے اور 11 ویں کھلاڑی کے طور پر فلپ ہیو ز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق تو کرکٹ آسٹریلیا ہیوز کو تاریخی الوداعی دینے کی تیاری میں ہے۔ اس کے تحت وہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فلپ ہیوز کو 11 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کر سکتا ہے۔ اگرچہ اس خبر کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میچ کرکٹ میں ایک مثال بن جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سے پہلے کرکٹ آسٹریلیا آئی سی سی سے اجازت لے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہیوز کا نام 13 کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا اور پلینگ الیون میں ہیو زٹیم کے سلامی بلے باز کے طور پر شامل ہوں گے۔آسٹریلوی اننگز کا اسکور 0/1 سے شروع ہو گا۔یعنی اننگز کا آغاز سے پہلے ہی آسٹریلیا ایک وکٹ گنوا چکی ہو گی اور ٹیم کا اسکور صفر رن پر ایک وکٹ ہوگا، جو اصل میں فلپ ہیوز ہوں گے۔