18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو آئین بھی نہیں بچے گا، کنٹینر اور دھرنے کی سیاست نے آئی ڈی پیز کے مسئلے کو پیچھے کر دیا، جس دن آپریشن شروع ہوا اسی دن تخت لاہور کیلئے اسلام آباد میں دھرنے شروع ہو گئے،

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کا نوشہرہ میں جلسے سے خطاب

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:37

18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو آئین بھی نہیں بچے گا، کنٹینر اور دھرنے کی ..

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو آئین بھی نہیں بچے گا، کنٹینر اور دھرنے کی سیاست نے آئی ڈی پیز کے مسئلے کو پیچھے کر دیا، جس دن آپریشن شروع ہوا اسی دن تخت لاہور کیلئے اسلام آباد میں دھرنے شروع ہو گئے۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ کنٹینر اور دھرنے کی سیاست کی وجہ سے آئی ڈی پیز کی کوئی مدد نہیں کر رہا۔ اے این پی نے پرانے خیبرپختونخوا میں آئی ڈی پیز کو پالا اور باعزت گھر بھیجا، کنٹینر اور دھرنے کی سیاست نے آئی ڈی پیز کے مسئلے کو پیچھے کر دیا، جس دن آپریشن شروع ہوتا ہے اسی دن اسلام آباد میں تخت لاہور کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :