صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس سردار رضا خان کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی منظوری دیدی نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 4 دسمبر 2014 18:39

صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر جسٹس سردار رضا خان کی بطور چیف الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) صدر مملکت نے جسٹس سردار رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی باقاعدہ منظوری دیدی جس کے بعد ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، نئے چیف الیکشن کمشنر (آج) جمعہ کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ، اس سے قبل حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے عہدہ کیلئے سامنے آنیوالے تین ناموں میں سے پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے جسٹس سردار رضا کی تقرری کی سفارش کی تھی ، کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم نے منظور کرکے صدر مملکت ممنون حسین کو جسٹس سردار رضا خان کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کرنے کی ایڈوائس بھجوائی تھی جس کی صدر نے منظوری دیدی جس کے بعد ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ۔