”سائل شہبازشریف تک پاس پہنچ جائے تومایوس نہیں لوٹتا “،

ہم بھی اسی نیت اوریقین کیساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ سے ملنا چاہتے تھے :جنرل سیکرٹری پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن

جمعرات 4 دسمبر 2014 20:29

”سائل شہبازشریف تک پاس پہنچ جائے تومایوس نہیں لوٹتا “،

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے پاکستان بلائنڈ ایسوی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے عرضداشت پیش کی ۔وزیراعلیٰ نے گذشتہ روزنابیناافرادسے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پردلی دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے نابینا افراد کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان بلائنڈ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عامراشرف نے کہاکہ کوئی بھی سائل وزیراعلیٰ شہباز شریف تک پہنچ جائے تووہ مایوس نہیں لوٹتا اور اس کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے ۔ہم بھی اسی نیت اوریقین کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ سے ملنا چاہتے تھے ۔ہمیں یقین تھا کہ دن رات عوام کی خدمت کرنے والے پنجاب کے عوام کے حقیقی خادم شہباز شریف ہی ہمارے مسائل حل کرسکتے ہیں ۔شہبازشریف نے آج ہم سے ملاقات کرہمارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراکے اس بات کا عملی ثبوت دیا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے۔

متعلقہ عنوان :