پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں،پرویز رشید،

پاکستان مکمل طور پر دوسرے ممالک کی پالیسی میں عدم مداخلت پر کاربند ہے ، اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے ،ملکی دفاع کی مضبوطی کیلئے فوج کو تمام تر وسائل فراہم کررہے ہیں،دھرنا پاکستان کا نمائندہ نہیں،دفاعی نمائش ہماری پہچان ہے،ہماری نشانیاں دھرنے نہیں، مضبوط کرنسی اور معیشت ہماری نشانی ہے، ،ہمیں اپنی کامیابیوں پر خوش ہونے کا حق ہے ۔ دفاعی نمائش کے شرکاء سے خطاب و صحافیوں سے بات چیت

جمعرات 4 دسمبر 2014 21:37

پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں،پرویز رشید،

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں‘ ملکی دفاع کی مضبوطی کیلئے فوج کو تمامتر وسائل فراہم کررہے ہیں،دھرنا پاکستان کا نمائندہ نہیں،دفاعی نمائش ہماری پہچان ہے،ہماری نشانیاں دھرنے نہیں، مضبوط کرنسی اور معیشت ہماری نشانی ہے،پاکستانیوں کی تخلیق اورصلاحیت دفاعی نمائش میں دیکھی،دھرنے میں نہیں،ہم نے روشنیوں کی طرف سفر کرنا شروع کردیاہے ،پاکستان کی معیشت سے متعلق منفی پیش گوئیاں کی گئیں،دنیا کا سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتا ہے ، یہ کسی ایک سیاسی جماعت کی کامیابی نہیں ،پاکستان کی کامیابی ہے ،ہمیں اپنی کامیابیوں پر خوش ہونے کا حق ہے ۔

وہ جمعرات کو کراچی یکسپو سینٹر میں دفاعی نمائش آئیڈیاز میں سامان حرب کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارکے ٹینک،جنگی جہازاوردیگر اشیا پرہمیں فخر ہے،ہمیں اپنے انجینیرز پر بھی فخر ہے، دفاعی نمائش میں پوری دنیا سے لوگوں نے شرکت کی ہے ، شرکانے پاکستان کی دفاعی مصنوعات کا جائزہ لیا ہے،غیرملکی وفود نے پاکستانی مصنوعات کو سراہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت سے متعلق منفی پیش گوئیاں کی گئیں،دنیا کا سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کرتا ہے ، ہم نے روشنیوں کی طرف سفر کرنا شروع کردیاہے ،اسٹاک ایکسچینج 30 ہزارکی سطح عبورکرگئی،40ہزارسے بھی اوپرجائیگی،گزشتہ ڈیڑھ سال میں 1500 میگاواٹ بجلی پیدا کی ہے،توانائی کا بحران ختم نہیں ہوا تاہم اسے ختم کرنے کی جانب گامزن ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے نہیں فوجی نمائش پاکستان کی درست پہچان ہے،دفاعی سامان کی نمائش دھرنوں سے اہم اور بڑی چیز ہے، دھرنا اس کے مقابلے میں کچھ نہیں ہے،یہ دفاعی نمائش کسی دھرنے سے چھوٹا کام نہیں ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ ،ہمیں اپنی کامیابیوں پر خوش ہونے کا حق ہے،کسی کواپنی خوشیاں چھیننے کا حق نہیں دے سکتے، کوئی بھی بات اصول اورضابطے سے منائی جاتی ہے دھمکی سے نہیں، تامام تاجروں کو کاروبار کرنے ، طالب علموں کو اسکول جانے اور مریضوں کو اسپتال جانے کا حق حاصل ہے اس لیے شہر بند کرنے کا حق کسی کو نہیں دیا جاسکتا ہے اس سے قبل دفاعی نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے‘ کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں‘ ملکی دفاع کی مضبوطی کیلئے فوج کو تمامتر وسائل فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش 2014ء کو ملکی و غیر ملکی شرکاء نے سراہا ہے اور دفاعی نمائش ایک خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا عزم کررکھا ہے اور پاکستان مکمل طور پر دوسرے ممالک کی پالیسی میں عدم مداخلت پر کاربند ہے لیکن پاکستان نے صرف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کررکھا ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ پاکستان کسی کیخلاف بھی جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور نہ ہی دفاعی سازو سامان پر کسی کیساتھ مقابلہ کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج کو قومی دفاع مضبوط بنانے کیلئے تمامتر وسائل فراہم کررہے ہیں اس کے علاوہ بھی پاکستان کئی دوسروں ملکوں کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون کررہا ہے۔۔