ونیکے تارڑ ،پولیو کے قطرے پلانے سے انکار نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ ، سیل کردیا گیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 23:06

ونیکے تارڑ ،پولیو کے قطرے پلانے سے انکار نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ ..

ونیکے تارڑ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 04 دسمبر 2014ء) پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے پر ایک نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کرکے اسے سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرجا چوک میں واقع KIPSپبلک انگلش میڈیم سکول جہاں تین سو سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم تھیں وہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیم نے پہنچ کر قطرے پلانے کی کوشش کی تو مبینہ طور پر سکول کی انتظامیہ نے بچوں کو قطرے پلانے نہ دےئے ۔ جس پر ٹیم نے ڈی۔سی۔او محمد عثمان کو رپورٹ کی۔ تو ڈی۔سی۔او محمد عثمان نے مذکورہ سکول کی رجسٹریشن کو منسوخ کرتے ہوئے اسے سیل کرنے کا حکم دیا۔ جس پر تحصیل دار سید زاہد حسین نے پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر مذکورہ سکول کو سیل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :