سعودی شہری کے خواب نےجہاز میں خوف و ہراس پھیلا دیا

جمعرات 4 دسمبر 2014 00:35

سعودی شہری کے خواب نےجہاز میں خوف و ہراس پھیلا دیا

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2014ء)سعودی عرب میں ایک فضائی مسافر کے خواب نے نہ صرف ساتھی مسافروں کو خوفزدہ کر دیا بلکہ جہاز کا عملہ بھی اس قدر پریشان ہوا کہ پرواز ملتوی ہو گئی اور سب مسافر جہاز سے اتر کر انتظارگاہ میں جا بیٹھے۔دارلحکومت سے جدہ شہر جانے کیلئے جہاز تیار کھڑا تھا کہ اچانک ایک مسافر ہڑ بڑا کر کھڑا ہو گیا اور کہنے لگا کہ میں نے خواب میں اس طیارے کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔

(جاری ہے)

ان صاحب کا یہ کہنا تھا کہ پہلے تو جہاز میں کھسر پھسر شروع ہوئی اور پھر مسافروں نے عملے سے کہا کہ فوراً دروازہ کھولیں اور پھر سب مسافرایک ایک کر کے جہاز سے نکلنے لگے۔ سب مسافر انتظار گاہ میں جا بیٹھے اور جہاز میں سوار ہونے سے انکار کر دیا۔ انتطامیہ نے خواب دیکھنے والے مسافر کی حرکت کا نتیجہ دیکھتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کر دیا اور طیارے کی مکمل چیکنگ کے بعد پروازکو جدہ روانہ کر دیا۔