نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن، رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول

جمعہ 5 دسمبر 2014 11:36

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن، رجسٹرار سپریم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) جسٹس سردار رضا کی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔ نئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے جس کے مطابق جسٹس سردار محمد رضا کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی مدت 5 برس ہے ۔

(جاری ہے)

نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھی موصول ہو گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں جسٹس ریٹائرڈ محمد رضا کی حلف برداری کیلئے انتظامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم پاکستان کی ایڈوائس پر جمعرات کی شام جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ اس سے پہلے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی نے حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے بھجوائے گئے تین ناموں پر غور کے بعد جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کے نام پر اتفاق کیا تھا۔