سوناکشی کی ساتھی اداکار کو دھمکی

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:37

سوناکشی کی ساتھی اداکار کو دھمکی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5دسمبر 2014ء) بھارتی حسینہ سوناکشی سنہا اپنے جسم کے بارے میں اداکار کمال خان کے فحش بیان پر شدید مشتعل ہو گئی ہیں اور ایک تازہ بیان میں انہوں نے اداکار کو خبردار کر دیا ہے کہ عافیت اسی میں ہے کہ وہ ان کے سامنے نہ آئیں۔ کمال خان نے ٹوئیٹر پر بھیجے گئے ایک نہایت قابل اعتراض پیغام میں کہا تھا کہ ”اگر آپ سمجھتے ہیں کہ سوناکشی سنہا بالی وڈ میں سب سے بڑے کولہوں والی اداکارہ ہیں تو اس پیغام کو ری ٹویٹ کرتے جائیں“۔

(جاری ہے)

سوناکشی نے اس کے جواب میں فوراً لکھا ”اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کمال خان خواتین کی توہین کرنے والا خلاءکا کوڑا ہے اور اسے الٹا لٹکا کر چار عدد زور کے تھپڑ پڑنے چاہئیں تو اس پیغام کو ری ٹویٹ کرتے جائیں“۔ سوناکشی کے اس جواب کو ان کے مداحوں نے بہت سراہا ہے اور فنکاروں اور عام لوگوں سمیت سب نے کمال خان کو شرم دلائی ہے۔ جب اخبار ”ہندوستان ٹائمز“ نے سوناکشی سے پوچھا کہ اب ان کے غصے کی کیفیت کیسی ہے تو انہوں نے کہا کہ ”کمال خان کو دعا کرنی چاہیے کہ کبھی ان کا سامنا مجھ سے نہ ہو جائے“۔

متعلقہ عنوان :