لاہور کے علاقے کاہنہ میں دوسری کلاس کی طالبہ عائشہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ،وزیر اعلی پنجاب

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:42

لاہور کے علاقے کاہنہ میں دوسری کلاس کی طالبہ عائشہ مین ہول میں گر کر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں دوسری کلاس کی طالبہ عائشہ مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہیشہزاد روڈ کے رہائشی محمد عباس کی بیٹی عائشہ کھلے مین ہول مین میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ جس پر اہل علاقہ نے بچی کی لاش کو سڑک پر رکھ کر انتظامیہ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور فیروز پور روڈ کو آگ لگا کر بند کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نشتر سید اقبال موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے بچی کے والد محمد عباس کی مدعیت میں سی او یوسی 146 عمر فاروق اور دیگر ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وزیر اعلٰی محمد شہباز شریف کا کاہنہ نو میں مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :