آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے بارے میں دلچسپ انکشاف

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:46

آئی سی سی ورلڈ کپ 2015ء کے بارے میں دلچسپ انکشاف

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -5 دسمبر 2014ء )آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ2015ء کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کرہ ارض پر کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ کا یہ ایڈیشن وہ پہلا ورلڈ کپ ہوگا جس میں سابق پاکستانی کپتان اور عظیم بلے باز جاوید میانداد یا سابق بھارتی کپتان اور لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر شرکت نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جاوید میانداد نے ورلڈ کپ کے کل چھ ایڈیشنز 1975ء (انگلینڈ )،1979ء (انگلینڈ)،1983ء(انگلینڈ ) ،1987ء(پاکستان ،بھارت سری لنکا )،1992ء(آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ )، اور 1996ء (پاکستان ، بھارت ، سری لنکا )میں شرکت کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جس سچن ٹنڈولکر نے 1992 ء(آسٹریلیا ،نیوزی لینڈ ) ،1996ء(پاکستان ، بھارت ، سری لنکا )،1999ء(پاکستان ، بھارت ، سری لنکا )،2003ء(جنو بی افریقہ )،2007ء(ویسٹ انڈیز )،2011ء(بھارت ، بنگلہ دیش ،سری لنکا ) میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں شرکت کرکے بر ابر کر دیا تھا ۔