والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہدایتکاری کر رہی ہوں‘ پوجا بھٹ

جمعہ 5 دسمبر 2014 12:59

والدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہدایتکاری کر رہی ہوں‘ پوجا بھٹ

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 05 دسمبر 2014ء)بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہوں- اداکارہ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے والد فلمساز مہیش بھٹ انوراگ کشیپ سے بہتر فلمیں بنا چکے ہیں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کے والد ان کے پسندیدہ فلمسازوں میں سے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے والد انوراگ کشیپ سے زیادہ منجھے ہوئے فلمساز ہیں جو زیادہ معیاری فلمیں بنا چکے ہیں جن کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔انھوں نے کہاکہ وہ آج کل کے فلمسازوں سے ابھی بھی فنی مہارت کے لحاظ سے آگے ہیں۔ ان کے والد ان کے رول ماڈل بھی ہیں ۔ انھوں نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پہلے اداکاری کی اور بعدازاں پروڈکشن اور اب ہدایتکاری کر رہی ہیں اور ان کی آئندہ ہدایات کردہ فلم ” کیبرے “ ہے جو جلد ہی مکمل کر لی جائے گی۔